حیدرآباد
درگاہ یوسفینؒ میں لاپرواہیوں کا سلسلہ جاری (ویڈیو)
درگاہ حضرت یو سفین رحمتہ علیہ کو آمدنی کا بہت ذریعہ ہے مگر انتظامات کے نہ ہو نے سے درگاہ پر حاضری کے لئے آنے والے افراد سخت مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ سابق میں بھی درگاہ صاف صفائی کو لیکر کئی بار شکایتیں کی گئی ہیں۔
حیدرآباد: درگاہ یو سیفین رحمتہ اللہ علیہ میں آئے دن لا پرواہیوں کے کئی واقعات منظر عام پر آتے ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ اب بارش کے پانی کا ہے۔
درگاہ یو سفین رحمتہ اللہ علیہ کے سنٹرل اے سی سے بارش کا پانی سہن میں گر رہا ہے۔ ایسے میں زائرین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
منتظمین کی جانب سے بارش کے پانی کو روکنے کے لئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔