بھارتتلنگانہمہاراشٹرا

کسانوں کیلئے تلنگانہ کی اسکیمات کو پورے ملک میں نافذ کیاجائے، مہاراشٹراکسان تنظیم:

حیدرآباد: مہاراشٹر کے کئی کسان لیڈروں نے تلنگانہ کے وزیراعلی چندرشیکھرراو کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان سے درخواست کی ہے کہ تلنگانہ میں عمل کی جارہی کسانوں کے مفادات والی اسکیمات کو پورے ملک میں نافذ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
قائد اپوزیشن کے سی آر کا دورہ اضلاع، خاتون کے بیٹے کی شادی کیلئے5لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان

کسانوں کی ایک ممتاز تنظیم شیتکاری سنگٹھن کے لیڈروں نے کہا کہ انہوں نے مہاراشٹر سے متصل دیہاتوں کا دورہ کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ تلنگانہ میں کیوں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

مہاراشٹر کے سرحدی دیہاتوں کے افرادنے تلنگانہ میں جن اسکیمات پر عمل آوری کی جارہی ہے اس کی وضاحت کی۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کا بھی دورہ کیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کیا واقعی ان اسکیمات پر عمل آوری ہو رہی ہے۔

اس تنظیم کے لیڈروں نے کہا کہ ان رہنماؤں نے کہا کہ ناندیڑ میں بی آرایس کے جلسہ کے بعد کسانوں کا اعتماد بڑھ گیا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی