کرناٹک

حکومت کرناٹک آر ایس ایس کو دی گئی سرکاری زمین کا جائزہ لے گی

مسٹر دنیش گنڈو راؤ نے الزام لگایا کہ پچھلی بی جے پی حکومت نے سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمین آر ایس ایس اور سنگھ پریوار سے وابستہ تنظیموں کو منتقل کر دی ہے۔

بنگلور: کرناٹک کے وزیر دنیش گنڈو راؤ نے جمعہ کے روز کہا کہ حکمراں پارٹی ریاست کی سابقہ بی جے پی حکومت کے ذریعہ سرکاری زمینیں آر ایس ایس اور سنگھ کی تنظیموں کو منتقل کرنے پر نظر ثانی کرے گی۔

متعلقہ خبریں
40وکلاء کے خلاف ”جھوٹا کیس“ درج کرنے پر پولیس عہدیدار معطل

انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا، "ہم سابقہ بی جے پی حکومت کے ذریعے آر ایس ایس کو دی گئی سرکاری زمین کا جائزہ لیں گے۔ ہم اس بات کی تصدیق کریں گے کہ آیا یہ منتقلی قانونی طور پر کی گئی تھی، اور مناسب طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے آگے کی کارروائی کا فیصلہ کریں گے۔”۔

مسٹر دنیش گنڈو راؤ نے الزام لگایا کہ پچھلی بی جے پی حکومت نے سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمین آر ایس ایس اور سنگھ پریوار سے وابستہ تنظیموں کو منتقل کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے لیکن یہ کام محکمہ محصولات اور وزیر اعلیٰ کو کرنے کی ضرورت ہے جو یہ تعین کر سکتے ہيں کہ آیا یہ اراضی منتقلی قانون کے مطابق کی گئی تھی۔

انہوں نے 108 ایمبولینس سروس شروع کرنے کے لئے جی وی کے کمپنی کو دیا گیا ٹھیکہ ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

حکومت نے آر ایس ایس کے بانی کیشو بلیرام ہیڈگیوار اور ویر ساورکر سے متعلق نصابی کتابوں کے ابواب کو ہٹانے کے لیے اسکولی نصاب پر نظر ثانی کا عمل بھی شروع کیا ہے۔