شمالی بھارت

ویڈیو: سڑک پر نماز عید، 200 افراد کے خلاف کیس

سڑک پر نماز ِ عید ادا کرنے پر میرٹھ میں 200 افراد کے خلاف معاملہ درج کیا گیا۔ ان پر ٹریفک میں خلل ڈالنے کا الزام ہے۔ پولیس نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

میرٹھ (یوپی): سڑک پر نماز ِ عید ادا کرنے پر میرٹھ میں 200 افراد کے خلاف معاملہ درج کیا گیا۔ ان پر ٹریفک میں خلل ڈالنے کا الزام ہے۔ پولیس نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
کے ٹی آر کے خلاف کیس درج
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل

مسجد میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے سڑک پر نماز ِ عید ادا کی تھی۔ پولیس نے جب انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے مبینہ طورپر بحث و تکرار کی۔

سب انسپکٹر ریلوے روڈ پولیس اسٹیشن نے جمعہ کے دن شکایت درج کرائی کہ 100 تا 200 افراد نے جمعرات کو سڑک پر نماز ِ عید ادا کی جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی تھی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس روہت سنگھ سجوان نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوئی۔ ہماری ٹیمیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمین کی شناخت کی کوشش کررہی ہیں۔