مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 23 اپریل کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 23 اپریل کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 23 اپریل کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1504۔سکھوں کے دوسرے گرو انگد کی پیدائش ہوئی۔

1616۔ انگریزی ادب کے عظیم شاعر اور ڈراما نویس ولیم شیکسپیئر کا انتقال ہوا۔

1660۔سویڈن اور پولینڈ کے مابین اولیویا معاہدے پر اتفاق رائے ہوا۔

1661۔برطانوی حکمراں چارلس دوم کی لندن میں تاجپوشی ہوئی۔

1751۔ایسٹ انڈیا کمپنی کے گورنر جنرل گلبرٹ الیئٹ منٹو کی پیدائش ہوئی۔

1774۔برطانوی کمانڈر کرنل چیپ مین نے روہیلا فوج کو شکست دیکررہیلکھنڈ پر قبضہ کیا۔

1891۔روس کی راجدھانی ماسکو سے یہودیوں کو نکالا گیا۔

1908۔ ڈنمارک، جرمنی، برطانیہ، فرانس، ہالینڈ اور سویڈن کے مابین شمالی اٹلانٹک تنظیم معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

1935۔ یوروپی ملک پولینڈ نے آئین اختیار کیا۔

1968۔معروف غزل گلوکار بڑے غلام علی کا انتقال ہوا۔

1981 – سوویت یونین نے زیر زمین ایٹمی تجربہ کیا۔

1984 – سائنسدانوں نے ایڈز کا وائرس دریافت کیا۔

1992۔ معروف فلمساز و ہدایت کار نیز بھارت رتن سے سرفراز ستیہ جیت رے کا انتقال ہوا۔

1992 – میک ڈونلڈز نے چین میں اپنا پہلا فاسٹ فوڈ ریستوراں کھولا۔

1995 ۔ کتابوں کا عالمی دن منانے کا آغاز ہوا۔

2000- خلیج بحرین میں فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 124 افراد ہلاک ہوئے۔

2005 – یوٹیوب پر پہلی بار ویڈیو اپ لوڈ کی گئی۔

2007-روس کے سابق صدر بورس نکولائیوچ ایلتسن کا انتقال ہو گیا۔

2013- ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل نے صرف 30 گیندوں میں کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔

2013- فرانس نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دیا۔

2014۔ افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں ایک ہولناک ٹرین حادثے میں 60 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔

2020-مشہور ہندستانی تھیٹر اداکارہ اور ہدایت کار اوشا گانگولی کا انتقال ہوا۔

a3w
a3w