تلنگانہ
شرمیلا کے خلاف معاملہ درج
حیدرآباد: وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی صدروائی ایس شرمیلا کے خلاف بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی صدروائی ایس شرمیلا کے خلاف بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
حکمران جماعت بی آرایس کے لیڈرنریندریادونے پولیس سے کی گئی اپنی شکایت میں کہا ہے کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پیپر لیک معاملہ میں منعقدہ پریس میٹ اورسوشیل میڈیا پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی شرمیلا نے توہین کی ہے۔
نریندریادو نے 16 مئی کو پولیس سے شکایت کی تھی جس کی بنیاد پر پولیس نے شرمیلا کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 505 (2) اور 504 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔