اہانت اسلام، شاہجہاں پور میں 200 نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج
پیغمبر اسلام ؐ اور قرآن کے خلاف قابل اعتراض سوشل میڈیا پوسٹس پر شاہجہاں پور میں جمعہ کے دن احتجاج کے سلسلہ میں پولیس نے 200 نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔
شاہجہاں پور (یوپی) (پی ٹی آئی) پیغمبر اسلام ؐ اور قرآن کے خلاف قابل اعتراض سوشل میڈیا پوسٹس پر شاہجہاں پور میں جمعہ کے دن احتجاج کے سلسلہ میں پولیس نے 200 نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔
پولیس نے قبل ازیں ایک 45 سالہ شخص کو اہانت آمیز پوسٹس کرنے پر گرفتار کرلیا تھا۔ جمعہ کے دن اس شخص کی گرفتاری کے فوری بعد رات 9 بجے کئی لوگ پولیس اسٹیشن میں گھس گئے تھے۔
احتجاج پرتشدد ہوگیا تھا۔ 2 ٹووہیلرس کو آگ لگادی گئی تھی۔ پولیس کے یہ بتانے کے باوجود احتجاجی پیچھے نہیں ہٹے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
شاہجہاں پور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیش دیویدی نے بتایا کہ پولیس کو بھیڑ کو منتشر کرنے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ مظاہرین نے لال املی چوراہا پر ٹریفک روک دی تھی۔
کافی سمجھانے منانے کے بعد احتجاجی پیچھے ہٹے تھے۔ پیر کے دن 200 نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ ہفتہ کے دن پولیس نے ہندو دیوتاؤں کے خلاف فیس بک پر بھدی پوسٹس کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔