آندھراپردیش

اے پی کے سابق وزیر پی نانی کے خلاف مقدمہ درج

پولیس نے زیرو ایف آئی آر کے تحت نانی کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ رواں ماہ 11 تاریخ کو منعقدہ وائی ایس آر سی پی کارکنوں کے اجلاس میں نانی نے کارکنوں کو اشتعال دلانے والے بیانات دیے۔ ان کے ریمارکس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئے۔

حیدرآباد: اے پی کے سابق وزیر پی نانی کے خلاف مچھلی پٹنم کے آر۔پیٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے اجلاس میں نانی کی جانب سے کیے گئے مبینہ نامناسب بیانات پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تلگودیشم لیڈروں نے پولیس سے شکایت کی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
ہوٹل منہدم کیس، اداکار وینکٹیش اور افراد خاندان کیخلاف کیس درج
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

پولیس نے زیرو ایف آئی آر کے تحت نانی کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ رواں ماہ 11 تاریخ کو منعقدہ وائی ایس آر سی پی کارکنوں کے اجلاس میں نانی نے کارکنوں کو اشتعال دلانے والے بیانات دیے۔ ان کے ریمارکس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم اقتدار میں آئیں گے تو اب جو لوگ غلط کر رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ انہوں نے مبینہ طور پر اپوزیشن اتحاد کے لیڈران اور کارکنوں کو نشانہ بنانے کا اشارہ دیتے ہوئے بالواسطہ دھمکیاں دی تھیں۔