مہاراشٹرا
ٹرینڈنگ

اوم برلا کی بیٹی کے خلاف فیک مسیج‘ دھروراٹھی پر کیس درج

اوم برلا کے رشتہ دار کی شکایت پر پولیس نے بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات کے تحت یوٹیوبر کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔ اس نشاندہی پر کہ مبینہ فیک مسیج پیروڈی اکاؤنٹ پر پوسٹ کیاگیا اور دھروراٹھی سے اس کا کوئی لینادینا نہیں۔

ممبئی: مہاراشٹرا سائبر پولیس نے ایک پیروڈی اکاؤنٹ میں ایکس پر فیک مسیج میں اسپیکرلوک سبھا اوم برلا کی بیٹی کا مذاق اڑانے پر مشہوریوٹیوبر دھروراٹھی کے خلاف کیس درج کرلیا۔ ایک سینئر عہدیدار نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
عرفی جاوید کو پیٹنے کی دھمکی: تحفظ فراہم کرنے خواتین کمیشن کی ہدایت

 ریاستی سائبر محکمہ کے بموجب اکاؤنٹ ہینڈل @دھروراٹھی پر دعویٰ کیاگیاکہ اوم برلا کی بیٹی نے شرکت کے بغیر یونین پبلک سرویس کمیشن(یوپی ایس سی) امتحان کامیاب کرلیا۔ اکاؤنٹ کے ایکس بائیو میں لکھاگیاکہ یہ فین اور پیروڈی اکاؤنٹ ہے اور اصل اکاؤنٹ سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ اس میں کوئی جعلسازی نہیں‘ یہ پیروڈی اکاؤنٹ ہے۔

اوم برلا کے رشتہ دار کی شکایت پر پولیس نے بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات کے تحت یوٹیوبر کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔ اس نشاندہی پر کہ مبینہ فیک مسیج پیروڈی اکاؤنٹ پر پوسٹ کیاگیا اور دھروراٹھی سے اس کا کوئی لینادینا نہیں۔

 عہدیدار نے کہا کہ ہم معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ پیروڈی اکاؤنٹ نے ہفتہ کے دن ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ مہاراشٹرا کے محکمہ سائبر کی ہدایت پرانجلی برلا کے تعلق سے میں نے اپنی تمام پوسٹس اور کمنٹس ڈیلیٹ کردئیے ہیں۔ میں‘ معافی مانگتاہوں کیونکہ مجھے حقائق کا پتہ  نہیں تھا۔ میں نے کسی اور کی ٹوئٹس کو کاپی اور شیئر کیاتھا۔

a3w
a3w