امریکہ و کینیڈاسوشیل میڈیا

بین الاقوامی شہریت یافتہ امریکی سائنسداں نے اسلام قبول کرلیا (ویڈیو دیکھیں)

ڈاکٹر ہنری اسٹیم سیل میڈیسن میں دنیا کا سب سے بڑانام ہے اور انہیں ممتاز سائنسدانوں میں شمار کیا جاتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر ہنری مشہور امریکی یونیورسٹی ہارورڈ میں پروفیسر ہیں۔

واشنگٹن: بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی سائنسدان پروفیسر ہنری نے اسلام قبول کرلیا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی سائنسدان پروفیسر ہنری کا نام ڈاکٹر احمد حسن بطل نے عبد الحق رکھا ہے کیونکہ حق اور علم ان کے لیے رب تک پہنچنے کا ذریعہ بنے۔

متعلقہ خبریں
عورت کا حق میراث اور اسلام
مہر کی کم سے کم مقدار
زیمرس ادبی فورم کے زیر اہتمام ”بیٹی اور والدین کے رشتہ کی اہمیت“ کے موضوع پر سمینار
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا

رپورٹ کے مطابق انہوں نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ بھی رکھ لیا، نماز تراویح بھی ادا کی اور جلد عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ ہوں گے۔

ڈاکٹر ہنری اسٹیم سیل میڈیسن میں دنیا کا سب سے بڑانام ہے اور انہیں ممتاز سائنسدانوں میں شمار کیا جاتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر ہنری مشہور امریکی یونیورسٹی ہارورڈ میں پروفیسر ہیں۔

وہ موروثی نابینا پن کے علاج کیلئے اسٹیم سیل دوا کے موجد ہیں، جسے حال ہی میں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے تیسرے اور آخری مرحلے میں جانچ کے لیے منظور کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی کے پس منظر میں پوری مغربی دنیا میں مشہور شخصیات اور مشہور کھلاڑیوں سمیت ہزاروں افراد اسلام قبول کر رہے ہیں۔

a3w
a3w