کوویڈ کے علاج کو آروگیہ شری میں شامل کرنے کے مطالبہ پر احتجاج پر درج مقدمہ۔تلنگانہ کی وزیرسیتکا حاضر عدالت
تلنگانہ کی وزیرپنچایت راج سیتکا حیدرآباد میں عوامی نمائندوں کی خصوصی عدالت میں حاضرہوئیں۔ ان کے خلاف یہ مقدمہ اُس وقت درج کیا گیا تھا جب بی آر ایس حکومت کے دوران انہوں نے کوویڈ کے علاج کو آروگیہ شری اسکیم میں شامل کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیاتھا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیرپنچایت راج سیتکا حیدرآباد میں عوامی نمائندوں کی خصوصی عدالت میں حاضرہوئیں۔ ان کے خلاف یہ مقدمہ اُس وقت درج کیا گیا تھا جب بی آر ایس حکومت کے دوران انہوں نے کوویڈ کے علاج کو آروگیہ شری اسکیم میں شامل کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیاتھا۔
سیتکا اپنے وکیل این کرشن کمار گوڑ کے ہمراہ عدالت پہنچیں۔ یہ مقدمہ اپریل 2021 میں درج کیاگیا تھا۔
مظاہرین کا مؤقف تھا کہ وبا کے دوران غریب خاندان شدید مالی مشکلات کا شکار ہوئے، کئی افرادنے علاج کے اخراجات پورے کرنے کے لئے اپنی جائیدادیں فروخت کر دیں، جبکہ نجی اسپتالوں میں مہنگے علاج کے باعث کئی مریضوں کی موت ہوگئی۔
اسی لئے کوویڈ کے علاج کوآروگیہ شری میں میں شامل کرنا ضروری تھا تاکہ غریبوں کی جان بچائی جا سکیں۔
عدالت نے مقدمہ کی اگلی سماعت18دسمبر تک ملتوی کردی اور وزیر سیتکاکو دوبارہ شخصی طور پر پیش ہونے کی ہدایت دی۔