شمالی بھارت

بہار میں ذات پات کے اعداد و شمار جاری

حکومت بہار کی جانب سے ڈیولپمنٹ کمشنر وویک کمار سنگھ، جو اس وقت انچارج چیف سکریٹری ہیں، نے سکریٹریٹ کے آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرکے ذات پات پر مبنی سروے کا ڈیٹا جاری کیا۔

پٹنہ: گاندھی جینتی کے موقع پر حکومت بہار نے پیر کو ریاست میں رہنے والے لوگوں کی ذات پر مبنی اعداد و شمار جاری کیے، جبکہ اقتصادی اور سماجی رپورٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
شمبھاوی چودھری سمستی پور کی پہلی خاتون ایم پی
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
بہار میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لئے اعلامیہ جاری
آیا کمار گیا کمار، چیف منسٹر بہار پر جئے رام رمیش کا طنز
سیاست میں دروازے، ہمیشہ بند نہیں ہوتے : بی جے پی قائد مودی

حکومت بہار کی جانب سے ڈیولپمنٹ کمشنر وویک کمار سنگھ، جو اس وقت انچارج چیف سکریٹری ہیں، نے سکریٹریٹ کے آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرکے ذات پات پر مبنی سروے کا ڈیٹا جاری کیا۔

رپورٹ کے مطابق ریاست کی کل آبادی میں سے 36.01 فیصد انتہائی پسماندہ، 27.12 فیصد پسماندہ طبقہ، 19.65 فیصد درج فہرست ذات اور 1.68 فیصد درج فہرست قبائل اور 15.52 فیصد غیر ریزرو طبقہ ہے۔

a3w
a3w