دہلی

کجریوال کے بنگلہ سے سی سی ٹی وی ڈی وی آر ضبط

عام آدمی پارٹی رکن راجیہ سبھا سواتی ملیوال پر مبینہ حملہ کی تحقیقات کے سلسلہ میں دہلی پولیس کی ایک ٹیم اتوار کے دن نئی دہلی میں چیف منسٹر اروند کجریوال کے سرکاری بنگلہ پر پہنچی۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی رکن راجیہ سبھا سواتی ملیوال پر مبینہ حملہ کی تحقیقات کے سلسلہ میں دہلی پولیس کی ایک ٹیم اتوار کے دن نئی دہلی میں چیف منسٹر اروند کجریوال کے سرکاری بنگلہ پر پہنچی۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار
درگاہ نظام الدین کے قریب غیرمجاز تعمیرات روک دینے کی ہدایت
اسرائیلی سفارت خانہ دھماکہ کیس پولیس کو اہم ثبوت دستیاب

پولیس ٹیم نے الکٹرانک آلات بشمول سی سی ٹی وی ڈی وی آر (ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر) اکٹھا کرلئے تاکہ 13 مئی کو سواتی پر حملہ کا فوٹیج مل سکے۔

کجریوال کے پی اے ببھو کمار پر الزام ہے کہ اس نے چیف منسٹر کے بنگلہ میں سواتی پر حملہ کیا۔ سواتی ملیوال کا الزام ہے کہ چیف منسٹر کے بنگلہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں الٹ پھیر کیا گیا ہے۔

ببھو کمار کو ہفتہ کے دن گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے پولیس کی 5 روزہ تحویل میں دے دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران ِ تفتیش ببھو کمار نے ٹالنے والے جوابات دیئے۔

اسی دوران عام آدمی پارٹی نے دہلی پولیس پر الزام عائد کیا کہ وہ الیکشن سے قبل پارٹی کی امیج خراب کرنے کہانیاں گھڑ رہی ہے۔ پارٹی قائد سوربھ بھاردواج نے آج پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دہلی پولیس بی جے پی کی ایماء پر ایسا کررہی ہے۔

a3w
a3w