حیدرآباد

مرکز نے خریف کی فصل کیلئے ایم ایس پی کے تعین کا فیصلہ کیا:کشن ریڈی

کشن ریڈی نے حیدرآباد میں پارٹی آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خریف کے سیزن کی فصل کے لئے ایم ایس پی کے تعین کا مرکز نے بہتر فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہا ہے کہ مرکز زراعت اور کسانوں کی بہبود کے لئے جدوجہد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت فصل اگانے کے لئے سبسیڈی پر کھاد دے رہی ہے اور امدادی قیمت پر تخم فروخت کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
کشن ریڈی، مرکز سے فنڈس لانے میں ناکام
تلنگانہ میں 850 کروڑ مالیتی روڈ پروجیکٹس منظور:گڈکری
بی آر ایس۔ بی ایس پی اتحاد پارٹیوں کی مرضی: کشن ریڈی
وزیر اعظم مودی کی دو روزہ دورے پر تلنگانہ آمد

انہوں نے حیدرآباد میں پارٹی آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خریف کے سیزن کی فصل کے لئے ایم ایس پی کے تعین کا مرکز نے بہتر فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء میں ملک کا زرعی بجٹ 21,933کروڑ روپے تھا جو اب گزشتہ 9برسوں میں بڑھ کر 1لاکھ 25ہزار 33 کروڑ ہوگیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مرکز نے کسان کریڈیٹ کارڈ کے ذریعہ 28,590 کروڑ روپے کے زرعی قرض جاری کئے اور 23کروڑ سوائل ہیلتھ کارڈس کی تقسیم عمل میں لائی۔ انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمدات بڑھ کر 109فیصد ہوگئی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ دودھ، انڈوں اور گوشت کی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور ملک انڈوں کی پیداوار میں تیسرے مقام اور بکروں کے گوشت کی پیداوار میں آٹھویں مقام پر آگیا ہے۔

a3w
a3w