مہاراشٹرا

مرکز نے قائد اپوزیشن کے عہدہ کا احترام نہیں کیا: شردپوار

شردپوار نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم، پارلیمنٹ کا احترام نہیں کرتے۔ وہ بجٹ اجلاس کے دوران ایک دن کے لئے بھی ایوان نہیں آئے۔ این سی پی (ایس پی) صدر نے کہا کہ جو لوگ برسراقتدار ہیں، انہیں پارلیمانی قواعد و ضوابط کی پرواہ نہیں ہے۔

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) صدر شردپوار نے جمعہ کے دن مرکز کو نشانہئ تنقید بنایا کہ اس نے یوم آزادی کے موقع پر راہول گاندھی کو پچھلی صف میں نشست الاٹ کرکے قائد اپوزیشن کا احترام نہیں کیا۔ اپوزیشن بلاک مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) ورکرس سے خطاب میں شردپوار نے کہا کہ بی جے پی کو لوک سبھا میں اکثریت نہ ملنے کے باوجود دستور کو خطرہ ابھی ٹلانہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
شرد پوار میرے رہنما اور استاد ہیں: اجیت
پاکستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کے لئے سرگرمیاں تیز
عوام غیر محفوظ تعمیرات کی قیمت چکارہے ہیں: راہول گاندھی
مرکز اور حکومت مہاراشٹرا، مراٹھا کوٹہ مسئلہ حل کریں: شردپوار
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی

شردپوار نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم، پارلیمنٹ کا احترام نہیں کرتے۔ وہ بجٹ اجلاس کے دوران ایک دن کے لئے بھی ایوان نہیں آئے۔ این سی پی (ایس پی) صدر نے کہا کہ جو لوگ برسراقتدار ہیں، انہیں پارلیمانی قواعد و ضوابط کی پرواہ نہیں ہے۔ مرکز نے قائد اپوزیشن کااحترام نہیں کیا۔ قائد اپوزیشن کو آخری صف میں بٹھایا گیا۔

 وزیراعظم جس طرح ایک ادارہ ہوتا ہے، اسی طرح قائد اپوزیشن بھی ایک انسٹیٹیوشن ہے۔ وزیراعظم کے عہدہ کا وقار برقرار رکھا جانا چاہئے۔ اسی طرح قائد اپوزیشن کے عہدہ کا وقار بھی اتنا ہی اہم ہے۔ کانگریس نے جمعرات کے دن کہا تھا کہ لال قلعہ میں یوم آزادی تقریب میں راہول گاندھی کو پانچویں صف میں بٹھاکر وزیراعظم مودی نے اوچھے پن کامظاہرہ کیا۔

 انہوں نے بتادیا کہ وہ جمہوری اقدار کا احترام نہیں کرتے۔ شردپوار نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی کے دور میں جب وہ قائد اپوزیشن تھے تو انہیں یوم آزادی تقریب میں کابینی وزرا کے بازو بٹھایا گیا تھا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ منموہن سنگھ جب وزیراعظم تھے، قائد اپوزیشن سشما سوراج کو کابینی رینک کے لئے الاٹ نشستوں میں ایک نشست دی گئی تھی۔

a3w
a3w