تلنگانہ

بہار کے شہیدفوجیوں کے ورثا کو لاکھوں کی امداد۔ ریاست کے فوجی نظر انداز

صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر و صدر ٹی آر ایس پارٹی نے سیاسی مفادات کیلئے فوجیوں کی قربانیوں کا بھی استحصال کرنے سے گریز نہیں کیا ہے۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر و صدر ٹی آر ایس پارٹی نے سیاسی مفادات کیلئے فوجیوں کی قربانیوں کا بھی استحصال کرنے سے گریز نہیں کیا ہے۔

بہار کے دورہ کے موقع پر کے سی آر نے گلوان وادی میں ہلاک فوجیوں کے ارکان خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مالی امداد کے چیکس حوالے کئے۔ یہ رقم، جس کو تلنگانہ کے عوام کے خون پسینہ اور محنت سے اداکردہ ٹیکس کی رقم ہے، ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ ان کے مکتوب روانہ کرنے کا مقصد تلنگانہ کے شہید فوجیوں کے ارکان خاندان سے ہو نے والی ناانصافی کی جانب آپ کی توجہ مبذول کروانا ہے۔

انہوں نے محبوب نگر کے کونڈا ریڈی موضع ونگور منڈل کے امرجوان یادیا کی نشاندہی کرتے ہوئے چیف منسٹر سے سوال کیا کہ کیا آپ کو دلت یادیا کی قربانی یاد نہیں آئی جنہیں 2013 میں کشمیر میں دہشت گردوں نے ہلاک کردیا تھا۔ اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شہیدفوجی کے ارکان خاندان کو پرسہ دیا تھا۔ ٹی آر ایس کی جانب سے آپ کی دختر کے کویتا نے اس خاندان سے ملاقات کی تھی۔

حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ورثاء کو5ایکراراضی، کلواکرتی میں مکان اور گھرکے ایک فرد کو ملازمت دی جائے گی۔ 9سال گذر گئے لیکن آج تک اس وعدہ پر عمل نہیں کیا گیا۔ آپ(چیف منسٹر) کو اسی بات کی پرواہ نہیں کی شہیدفوجی کا خاندان سڑکوں پر بے یار ومدد گار گھومے اور آپ ہزاروں کیلو میٹر دور بہار کا سفر کرکے مہلوک جوانوں کے ورثا کو مالی امداد فراہم کرنا کیا مضحکہ خیز نہیں ہے؟

انہوں نے کے سی آر کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے سیاسی مفادات کیلئے نچلی سطح تک نہ جائیں؟ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ قومی سیاست میں رسائی حاصل کرنے کیلئے بے چین ہیں۔ آپ اس سیاسی مفاد کیلئے تلنگانہ کے شہید فوجیوں کو نظرانداز کرنے پر ریاست کے عوام حیرت زدہ ہیں۔ ریونت ریڈی نے یادیا کے خاندان سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا چیف منسٹر سے مطالبہ کیا۔

a3w
a3w