حیدرآباد

مرکزی حکومت 17 ستمبر کو یوم آزادی تلنگانہ منائے گی: جی کشن ریڈی

کشن ریڈی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس دن کی تاریخی اہمیت کے باوجود گزشتہ 75 سالوں سے تلنگانہ میں یوم آزادی تلنگانہ سرکاری طور پر نہیں منایا جاتا ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت وصدرتلنگانہ بی جے پی کشن ریڈی نے اعلان کیا کہ مرکزی محکمہ ثقافت 17 ستمبر کو حیدرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں یوم آزادی تلنگانہ کو بڑے پیمانہ پر منائے گا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں Amazon کی "زیرو ریفرل فیس” پالیسی نے بیچنے والوں کے دل جیت لیے
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی آخری تاریخ میں توسیع — طلبہ کیلئے نیا موقع
اُودنڈا پور کے مکتب میں جلسہ تکمیلِ قرآن، مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی کا خطاب
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 17 ستمبر کو نظام کی آمرانہ حکومت سے حیدرآباد کی آزادی کی یاد میں قومی پرچم بلند کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس دن کی تاریخی اہمیت کے باوجود گزشتہ 75 سالوں سے تلنگانہ میں یوم آزادی تلنگانہ سرکاری طور پر نہیں منایا جاتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بی جے پی گزشتہ 25 سالوں سے تلنگانہ آزادی کی تقاریب کو سرکاری طور پر منانے کی وکالت کر رہی ہے تاہم پچھلی کانگریس حکومت اور موجودہ بی آر ایس حکومت سمیت یکے بعد دیگرے حکومتوں نے ان تقاریب کے انعقاد میں دلچسپی نہیں دکھائی۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصہ کے طور پر، بی جے پی نے سرکاری طور پر مرکزی حکومت کی سرپرستی میں یوم آزادی تلنگانہ کی تقاریب کا اہتمام کیا تھا جس میں ترنگا پرچم لہرایا گیاتھا۔

انہوں نے سوال کیا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران تلنگانہ کی آزادی کی وکالت کرنے والی بی آر ایس پارٹی نے اپنے 9سالہ دور حکومت میں ان تقاریب کو ترجیح کیوں نہیں دی؟ انہوں نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراوپر زور دیا کہ وہ ا س تقریب کو باضابطہ طور پر منعقد کریں۔