حیدرآباد

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مکہ مسجد میں مرکزی جلسہ، مفتی صابر پاشاہ قادری کا خطاب

جلسے میں مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، خطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے ذریعہ دعوت کو زندہ اور شخصیت کو جاذب نظر بنایا جا سکتا ہے۔

حیدرآباد: ربیع الاول کو مکہ مسجد چارمینار حیدرآباد میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ایک مرکزی جلسہ منعقد ہوا۔ جلسے کی صدارت نائب صدر کل ہند مجلس فیضان مصطفی، جناب الحاج محمد رحیم اللہ خان نیاز ی شرفی حمیدی نے کی، جبکہ مہمان خصوصی مولانا سید غیاث الدین چشتی اجمیری، مولانا مبشر احمد رضوی، مولانا سید رضوان پاشاہ قادری، مولانا عبد الحمید رحمانی، مولانا محمد مجتبی احمد رضوی قادری، مولانا عبد الجلیل طارق، مولانا سید رفعت علی خطیب نقشبندی قادری، مولانا سید شوکت حسین قادری، جناب عبد القدیر صدیقی، اور مہتمم مکہ مسجد مولانا حافظ محمد وہاج الدین منجر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
عہدِ مصطفی کے تربیت یافتہ نوجوانوں کی یاد: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
حیدرآباد: اردو گھر میں ٹی ایس ٹی یو کے زیر اہتمام تقریری مقابلے
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور

جلسے میں مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، خطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے ذریعہ دعوت کو زندہ اور شخصیت کو جاذب نظر بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری زندگیوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق حسنہ کی جھلک جتنی زیادہ ہوگی، اتنی ہی لوگ ہم سے قریب آئیں گے۔ محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تقاضا ہے کہ ہر فرد اپنے رویے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جھلک نظر آنے کی کوشش کرے اور دن بھر کے کاموں میں ان کی ہدایت کے مطابق عمل کرے۔

مولانا صابر پاشاہ قادری نے مزید کہا کہ بہتر اخلاق اور نیک کردار کے ذریعے ہی معاشرہ بہتر ہوتا ہے۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی زندگی کے اخلاق و کردار کی مثال دی اور کہا کہ ایک صحت مند سماج ہی اچھے اخلاق کی قدر کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرکے ہی ہم اپنی شخصیت میں نکھار لا سکتے ہیں اور معاشرے کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد مستان علی قادری، ڈائریکٹر اینڈ فاؤنڈر جامعتہ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد، نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا ہر لمحہ قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے نمونہ ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی سنتوں پر عمل کریں۔

جلسے کے دوران، مولانا سید غیاث الدین چشتی اجمیری اور دیگر علماء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ جلسے کی انتظامات کی نگرانی جناب الحاج قاری محمد حسین نقشبندی زبیر، معتمد عمومی کل ہند مجلس فیضان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے کی۔

جلسہ میں حاضرین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور سنتوں پر عمل پیرا ہونے کا عہد کیا اور ان کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں شامل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔