مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کی پہلی لگژری ٹرین سروس 2025 کے آخر تک شروع ہوگی

سعودی عرب ریلوے (SAR) اور اٹلی کے Arsenale گروپ کے درمیان تعاون کے ساتھ سعودی عرب ایک لگژری ٹرین کی جلد نقاب کشائی کرے گا، جسے 'Dream of the Desert' (صحرائی خواب) نام دیا گیا ہے۔

دبئی: سعودی عرب ریلوے (SAR) اور اٹلی کے Arsenale گروپ کے درمیان تعاون کے ساتھ سعودی عرب ایک لگژری ٹرین کی جلد نقاب کشائی کرے گا، جسے ‘Dream of the Desert’ (صحرائی خواب) کا نام دیا گیا ہے۔

لگژری ٹرین کی خدمات کا امکان ہے کہ 2025 کے اواخر تک آغاز ہوجائے گا۔

اس سلسلہ میں ایک معادہ پر ایس اے آر کے سی ای او ڈاکٹر بشار بن خالد المالک اور آرسنیل گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین پاولو بارلیٹا نے دستخط کئے ہیں جس کا مقصد قومی سیاحت کے اہداف کو فروغ دینا ہے۔

یہ ٹرین ریاض کو القریاب سے جوڑے گی۔ دونوں کے درمیان 1300 کیلومیٹر کا فاصلہ ہے۔ امکان ہے کہ ٹرین سے سالانہ 150 ملین مسافرین استفادہ کریں گے۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے منصوبہ بندی کے ساتھ ہی کام زوروشور سے شروع ہوچکا ہے۔

سعودی عرب نے سفر اور سیاحت کے لئے 800 بلین ڈالر سے زائد رقم مختص کی ہے تاکہ بین الاقوامی منڈی میں اپنا مقام بلند کیا جاسکے۔

بتایا گیا ہے کہ سعودی طرز اور روایات کو ذہن میں رکھتے ہوئے 40 خوبصورت کیبنز کے ساتھ تیار کردہ ٹرین ایک یا دو رات کے سفر کی پیشکش کرے گی جس کے لیے بکنگ ونڈو 2024 کے آخر میں کھل جائے گی۔

a3w
a3w