حیدرآباد

چیف منسٹر ریونت ریڈی سے مرکزی ٹیم کی ملاقات

مرکزی ٹیم سے جو ریاست کے سیلاب زدہ مقامات میں نقصانات کا جائزہ لینے حیدر آباد پہونچی تھی، چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔

حیدر آباد: مرکزی ٹیم سے جو ریاست کے سیلاب زدہ مقامات میں نقصانات کا جائزہ لینے حیدر آباد پہونچی تھی، چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
ڈی سرینواس کا تعزیتی اجلاس۔ چیف منسٹر مدعو
ڈی ایس سی اور دیگر امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
یوم تاسیس تلنگانہ تقریب میں کے سی آر مدعو
تلنگانہ کابینہ کا اجلاس

یہاں سکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس کے دوران چیف منسٹر نے کہا کہ بارش اور سیلاب سے ریاست کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

ریڈی نے کہا کہ ریلیف کاموں کے لئے فوری اثر کے ساتھ غیر مشروط مالی امداد کی فراہمی ضروری ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق چیف منسٹر چاہتے ہیں کہ مستقبل میں سیلاب سے نقصانات کو روکنے کے لئے ایک خصوصی فنڈس قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ریڈی نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ اس مسئلہ کے مستقل حل کے لئے عملی منصوبہ واضح کرے۔ مرکزی ٹیم‘ تین دنوں میں ریاست کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس ٹیم نے دو دن قبل چیف سکریٹری شانتی کماری سے ملاقات کی تھی۔

a3w
a3w