تلنگانہ

مدارس اسلامیہ کو درپیش چیلنجز: یکم ستمبر کو نظماء مدارس کا حیدرآباد میں اہم اجلاس: ریاستی صدر مولانا محمد عبدالقوی

مفتی عبدالرحمن محمد میاں قاسمی کی اطلاع کے مطابق، اس وقت مدارس اسلامیہ کو مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

مفتی عبدالرحمن محمد میاں قاسمی کی اطلاع کے مطابق، اس وقت مدارس اسلامیہ کو مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ موجودہ مرکزی حکومت مختلف بہانوں کے ذریعہ مدارس میں مداخلت کر رہی ہے اور ان کے نظام و نصاب کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کی خواہاں ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ

اسی حوالے سے آئے دن مساجد و مدارس دینیہ کے لیے کچھ نہ کچھ مسائل اٹھائے جاتے ہیں، جن کی تفصیل عیاں راچہ بیاں؟ ایسے حالات میں اہل مدارس کی بڑی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سرمایہ ملت کی حفاظت کریں اور ملکی قوانین کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

دارالعلوم دیوبند کا ایک عظیم پلیٹ فارم "رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ” ہے، جس کا دائرہ ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے۔ اس کے ذریعے ملک کے سینکڑوں مدارس مربوط ہیں، اور دارالعلوم دیوبند وقتاً فوقتاً انہی کے ذریعے ہدایات جاری کرتا ہے۔ اس کے مرکزی صدر حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب ہیں۔

ریاستی رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ تلنگانہ کے زیر اہتمام ذمہ داران مدارس کا ایک روزہ اہم اجلاس یکم ستمبر 2024ء بروز اتوار صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک مسجد قطب شاہی خیریت آباد میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ ان شاء اللہ، اس اجلاس کی صدارت استاذ الاساتذہ حضرت مولانا محمد شوکت صاحب قاسمی کریں گے اور نگرانی حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب مد ظلہ کریں گے۔

ریاستی رابطہ مدارس کے ارکان عاملہ، مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی، مولانا احمد عبید الرحمن اطہر، مولانا غوث رشیدی، اور دیگر علماء کرام نے تمام ذمہ داران اور نظماء مدارس سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے 9550789492 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔