مہاراشٹرا

مہاراشٹرا کے چیف منسٹر سے چندرا بابو نائیڈو کی ملاقات

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اتوار کے روز یہاں مہاراشٹرا کے ہم منصب ایکناتھ شنڈے سے آخر الذکر کی قیامگاہ پر ملاقات کی۔

ممبئی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اتوار کے روز یہاں مہاراشٹرا کے ہم منصب ایکناتھ شنڈے سے آخر الذکر کی قیامگاہ پر ملاقات کی۔

اے پی اور مہاراشٹرا کے وزرائے اعلیٰ نے تازہ ترین صورتحال، مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کے بشمول انفراسٹراکچر اوراکنامکس پر تبادلہ خیال کیا۔

مہاراشٹرا کے چیف منسٹر کے دفتر نے ایکس پر بتایا کہ دونوں وزرائے اعلیٰ نے دونوں ریاستوں کے درمیان تعاون اور ترقی کے موضوع پر بات چیت کی۔

اس بات چیت کے موقع پر وزیر شہری ہوا بازی کے را م موہن نائیڈو، مہاراشٹرا کے وزیر پی ڈبلیو ڈی دادا بھوسلے، شنڈے کے فرزند و ایم پی سریکانت شنڈے بھی موجود تھے۔ شنڈے کے قریبی ذرائع کے مطابق ممبئی کی سرکاری رہائش گاہ ورشا پر دونوں چیف منسٹرس کی تقریباً نصف گھنٹہ تک ملاقات جاری رہی۔

اس بات چیت کے درمیان تازہ سیاسی صورتحال اور دیگر موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ دفتر سی ایم او نے یہ بات کہی۔ شنڈے اور نائیڈو نے دونوں ریاستوں کے درمیان تعاون اور سماجی وثقافتی تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے انفراسٹرکچر کے فروغ سے مربوط مسائل اور ڈیجیٹل فیلڈ میں مواقع کو وسعت دینے پر بھی بات چیت کی۔ شنڈے شیو سینا اور نائیڈؤ کی تلگودیشم پارٹی، بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کا حصہ ہیں۔