ایشیاء

صدرچین شی جن پنگ نے تاریخ بنائی

صدرشی جن پنگ نے اتوار کے دن تاریخ بنائی۔ وہ پارٹی کے بانی ماؤزیڈان کے بعد مسلسل تیسری میعاد کیلئے منتخب ہونے والے پہلے قائد بنے۔

بیجنگ: صدرشی جن پنگ نے اتوار کے دن تاریخ بنائی۔ وہ پارٹی کے بانی ماؤزیڈان کے بعد مسلسل تیسری میعاد کیلئے منتخب ہونے والے پہلے قائد بنے۔

امکان ہے کہ وہ تاحیات چین پر حکمرانی کریں گے۔ 69 سالہ شی جن پنگ اتوار کی صبح کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔

انہیں سنٹرل کمیٹی نے پانچ سالہ میعاد کیلئے منتخب کیا۔ پانچ سال میں ایک مرتبہ منعقد ہونے والے کانگریس اجلاس میں ایک دن قبل یہ کمیٹی بنی تھی۔

سنٹرل کمیٹی اجلاس کی صدارت شی جن پنگ نے کی جس نے بیسویں سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے 203ارکان اور168 متبادل ارکان نے شرکت کی۔ سنٹرل کمیٹی نے 24 رکنی پولیٹ بیورو کو بھی منظوری دی جس نے 7 رکنی اسٹانڈنگ کمیٹی منتخب کی۔ اس کمیٹی میں شی جن پنگ کے حامیوں کا غلبہ ہے۔