تلنگانہآندھراپردیش

چندرابابو کو ریونت ریڈی کے ہاتھوں تقررنامہ، انتہائی دلچسپ اور خوشگوار واقعہ،تمام ہنسنے پرمجبور

حیدرآباد میں منعقدہ گروپ 3کی ملازمتوں کے تقررات کے دستاویزات کی حوالگی کی تقریب کے دوران ایک انتہائی دلچسپ اور خوشگوار واقعہ پیش آیا جس نے تقریب میں موجود تمام افرادکو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں منعقدہ گروپ 3کی ملازمتوں کے تقررات کے دستاویزات کی حوالگی کی تقریب کے دوران ایک انتہائی دلچسپ اور خوشگوار واقعہ پیش آیا جس نے تقریب میں موجود تمام افرادکو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
نائٹ واچ مین تین سرکاری عہدوں کیلئے منتخب
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

جب امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم کئے جا رہے تھے تو اچانک اسٹیج سے چندرابابو نائیڈو کا نام پکارا گیا۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے مشابہت رکھنے والے اس نام کو سنتے ہی ہال میں موجود ہجوم قہقہوں اور تالیوں سے گونج اٹھا۔ وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی نے بھی مسکراتے ہوئے اس نوجوان امیدوار کو مبارکباد دی اور اسے تقرر نامہ حوالہ کیا۔

اس موقع پر اسٹیج پر موجود دیگر وزراء بھی اس لمحے سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ اس واقعہ کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے لوگ بہت پسند کر رہے ہیں۔