چندرابابو نائیڈو کا دورہ دہلی ، مرکزی وزیر کے نومولود بچہ کے ساتھ تصویریں وائرل
وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو کے نومولود بچہ کے ساتھ کھیلنے کی یہ تصویریں اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اورسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بڑے پیمانہ پر شیئر کی جا رہی ہیں۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو، جو عوامی وعدوں کو پورا کرنے کے لیے دن رات محنت اور اپنے ساتھیوں کو بھی سرگرم رکھنے کے مزاج کے لیے مشہور ہیں، بچوں کو دیکھتے ہی ایک محبت بھرے اور اپنائیت والے انداز میں ڈھل جاتے ہیں۔
یہی منظر کل دہلی میں اس وقت دیکھنے کو ملا جب وہ اپنے دورۂ دہلی کے موقع پر مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو کی سرکاری رہائش گاہ پہنچے۔
حالیہ دنوں رام موہن نائیڈو اور ان کی اہلیہ شراویا کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ چندرابابو نے اس ننھے بچے کو اپنی گود میں لیا اور کچھ دیر تک محبت و شفقت کے ساتھ کھیلتے رہے۔ بعد ازاں انہوں نے رام موہن نائیڈو اور ان کے ارکان خاندان کے ساتھ خوشگوار انداز میں بات چیت بھی کی۔
وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو کے نومولود بچہ کے ساتھ کھیلنے کی یہ تصویریں اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اورسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بڑے پیمانہ پر شیئر کی جا رہی ہیں۔