تلنگانہ
ضمانت پر رہا چندرابابو کے طبی معائنے کئے گئے
آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وتلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو طبی معائنہ کیلئے شہرحیدرآبادکے گچی باولی کے ایک پرائیویٹ اسپتال پہنچے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وتلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو طبی معائنہ کیلئے شہرحیدرآبادکے گچی باولی کے ایک پرائیویٹ اسپتال پہنچے۔
دو دن پہلے ریاستی ہائی کورٹ نے اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں طبی بنیادوں پر ان کی ضمانت منظورکی تھی جس کے بعد وہ کل اپنے مکان پہنچے تھے۔چندرابابوآج پرائیویٹ اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹرس کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔
چندرابابو کے مختلف طبی معائنے بھی کئے گئے۔