مہاراشٹرا
اروناچل پردیش کے ناموں کی تبدیلی، چوکیدار خاموش: ابو عاصم اعظمی
اعظمی نے کہا کہ جنہوں نے ملک میں حکمرانی کی رام پور سیتا پور آباد کیا آج یہی نام برداشت نہیں ہواآج ملک کے گیارہ مقامات کے نام چین نے تبدیل کر دئیے ہیں اس پر بھی چوکیدار خاموش ہیں اس قسم کی تنقید وزیر اعظم مودی پر اعظمی نے ٹوئٹ پر کی ہے
ممبئی: مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے آج یہاں چین کے ہند کے سرحدی علاقے اروناچل پردیش کے ناموں کی تبدیلی پر سخت اعتراض درج کرتے ہوئےاس کی مذمت کی ۔
ساتھ ہی ناموں کی تبدیلی پر ملکی سیاست پر بھی طنز کرتے ہوئے مرکزی سرکار کوہدف بنایا اورکہاکہ جنہوں نے شہروں اور ملک کو آباد کیا سرکار انہیں کے نام طاقت کے بل بوتے اور اقتدار کے نشہ میں تبدیل و ترمیم کررہی ہے اسی طرز عمل پر چین نے بھی اپنی بساط پر ناموں کو تبدیل کیا ہے یہ ناقابل برداشت ہے ۔

a3w