تلنگانہ

حیدرآباد میں چندرابابو کی ریلی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

پولیس نے حیدرآباد میں اے پی کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابو کی ریلی پر تلگودیشم پارٹی کے جنرل سکریٹری اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

حیدرآباد: پولیس نے حیدرآباد میں اے پی کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابو کی ریلی پر تلگودیشم پارٹی کے جنرل سکریٹری اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں
صدر ٹی ڈی پی چندرا بابو کی درخواست پر سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

چندرا بابو، جنہیں راجمندری جیل سے رہا کیا گیا تھا، گناورم ایرپورٹ سے حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایرپورٹ پہنچے۔

وہاں سے چندرا بابو ایک ریلی کے ساتھ جوبلی ہلز میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچے تاہم، بیگم پیٹ پولیس نے بغیر اجازت ریلی نکالنے پر ایس ایس آئی جے چندر کی شکایت کی بنیاد پر ایک مقدمہ درج کرلیا۔

انہوں نے شکایت کی کہ بیگم پیٹ ایرپورٹ سے جوبلی ہلز میں چندرا بابو کی قیامگاہ تک ریلی نکالی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی میں دو گھنٹے تک سڑکوں پر شدید ٹریفک جام رہنے سے گاڑی سوارپریشان رہے۔

پولیس نے بتایا کہ ریلی میں 400 افرادنے 50 بائیکس اور 20 کاروں کے ساتھ حصہ لیا۔

پولیس نے حیدرآباد سٹی ٹی ڈی پی جنرل سکریٹری بی پی جی نائیڈو سمیت کئی افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا جنہوں نے ریلی کا اہتمام کیا تھا۔

a3w
a3w