تلنگانہ

تلنگانہ میں چندرشیکھرراو کی ہیٹ ٹرک یقینی،اندرون دو ہفتے 9نئے میڈیکل کالجس کھولے جائیں گے: وزیر ہریش راؤ

وزیر صحت ہریش راؤ نے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ تلنگانہ میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ہیٹ ٹرک یقینی ہے۔وہ جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی کے ساتھ ہیٹ ٹرک کریں گے۔

حیدرآباد: وزیر صحت ہریش راؤ نے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ تلنگانہ میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ہیٹ ٹرک یقینی ہے۔وہ جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی کے ساتھ ہیٹ ٹرک کریں گے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
میڈیکل کالجوں میں تلنگانہ طلبہ کے صدفیصد داخلوں کو یقینی بنایا جائے: ہریش راؤ
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ

وزیر موصوف نے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس) میں انٹی گریٹیڈ ویلنس سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آیوروید، یوگا، نیچروپیتھی، یونانی اور ہومیوپیتھی خدمات انٹی گریٹیڈ ویلنس سنٹر میں ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست اناج کی پیداوار اور ڈاکٹروں کی تیاری میں پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں میں 9 نئے میڈیکل کالج کھولے جائیں گے۔

وزیر موصوف نے انکشاف کیا کہ بھوپال پلی اور سدی پیٹ میں 50 بستروں پر مشتمل آیوش اسپتال قائم کیے جائیں گے اور اس سال 26 سرکاری میڈیکل کالج دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو طبی اور صحت کے شعبہ کو مستحکم کر رہے ہیں اور دیہی اور شہری ترقی میں تمام قومی ایوارڈ تلنگانہ کو مل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایم بی بی ایس نشستوں میں تلنگانہ پہلے نمبر پر ہے۔اسی دوران ایم آر پی ایس کے ریاستی لیڈر ٹی بھاسکر نے تلنگانہ بھون میں وزیر ہریش راؤ کی قیادت میں بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر بعض پارٹیاں کھوکھلے وعدے کرتی ہیں،بعض پارٹیاں نعرے لگاتی ہیں لیکن بی آر ایس وہ پارٹی ہے جو نعروں کو سچ بناتی ہے۔ جھوٹی باتیں اور مذاق کرنے والی پارٹیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بی آر ایس زیرقیادت حکومت نعرے والی نہیں بلکہ مسائل کے حل کی حکومت ہے۔ کانگریس پارٹی کی طرف سے کئے گئے وعدوں کو پارٹی کے قومی صدر کھرگے کی آبائی ریاست کرناٹک میں نافذ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی کے خلاف کانگریس جیت گئی ہے۔ انہوں نے شکایت کی کہ امیت شاہ کو تلنگانہ کا کوئی علم نہیں ہے اور انہوں نے کسی کی طرف سے دی گئی اسکرپٹ کو حال ہی میں منعقدہ جلسہ میں پڑھا ہے۔

تلنگانہ کی چندرشیکھرراو حکومت امبیڈکر اوورسیز اسکالرشپ کے تحت دلتوں کو 20 لاکھ روپئے دے رہی ہے، ریزیڈنشیل اسکولس اور 80 سے زیادہ خواتین کے ڈگری کالجس قائم کئے گئے ہیں۔ 1200 ریزیڈنشیل جونیئر کالجس قائم کئے گئے ہیں اورامبیڈکر کا 125 فٹ کا مجسمہ حکومت نے نصب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکریٹریٹ کا نام امبیڈکر کے نام پر رکھ کر ہم نے امبیڈکر سے عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس کو قبائلیوں کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تانڈوں کو مواضعات میں تبدیل کر دیا ہے اور ایس ٹی طبقہ کے لیے 10 فیصد ریزرویشن دیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام کو کانگریس اور بی جے پی لیڈروں پر بھروسہ نہیں ہے اور جن ریاستوں میں یہ پارٹیاں برسراقتدار ہیں وہ فرقہ وارانہ فسادات، مختلف مسائل اور پانی کے مسائل سے دوچار ہیں۔

a3w
a3w