حیدرآباد

ملاوٹی غذائی پراڈکٹس کی غیر قانونی فروخت، ایک شخص گرفتار

پولیس نے 230بوتل ریڈ چلی ساوس، 128بوتل گرین چلی ساوس،31بوتل سویا ساوس، 23بوتل ونیگر،30لیٹر ٹماٹر پیسٹ،4لیٹر ملک کلر،2کلو گم،2کلو سوڈیم بیزوٹ،4کلو آٹااوردیگر سامان کو ضبط کرلیا۔

حیدرآباد: مدت کی تکمیل والے اور ملاوٹی غذائی پراڈکٹس کی غیرقانونی فروخت کا پتہ چلاتے ہوئے شہرحیدرآباد کی شمس آباد ایس اوٹی نے بالاجی انڈسٹریز پر چھاپہ مارا اورایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

گرفتارشخص کی شناخت شیورام پلی راجندرنگرکے رہنے والے 32سالہ راجیش اُپادھیائے کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس نے 230بوتل ریڈ چلی ساوس، 128بوتل گرین چلی ساوس،31بوتل سویا ساوس، 23بوتل ونیگر،30لیٹر ٹماٹر پیسٹ،4لیٹر ملک کلر،2کلو گم،2کلو سوڈیم بیزوٹ،4کلو آٹااوردیگر سامان کو ضبط کرلیا۔

ملزم نقصان دہ کیمیکلس اور مصنوعی رنگوں سے ساوس بنا رہا تھا۔ پولیس نے مجموعی طور پر 3.50 لاکھ روپے مالیت کی ملاوٹ شدہ ساوس ضبط کرلیا اور اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w