آندھراپردیش

اے پی: کار بے قابو ہوکرالٹ گئی۔ایک شخص ہلاک

ہندو پورم سے مڈاکاسیراکی طرف جا رہی کار صبح کی اولین ساعتوں میں پرگی کے تالاب کے کنارے بے قابو ہو گئی اور سڑک کنارے موجود بکریوں کے باڑے میں گھس گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع ستیہ سائی کے پرگی میں کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

ہندو پورم سے مڈاکاسیراکی طرف جا رہی کار صبح کی اولین ساعتوں میں پرگی کے تالاب کے کنارے بے قابو ہو گئی اور سڑک کنارے موجود بکریوں کے باڑے میں گھس گئی۔

زخمی شخص نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کتا اچانک گاڑی کے سامنے آ گیا تھا، جس کی وجہ سے ڈرائیور قابو کھو بیٹھا۔