عثمانیہ یونیوسٹی کیمپس میں 15/ اکتوبر سے 2 روزہ میگا جاب فیئر
ہیومن کیپٹل ڈیولپمنٹ سنٹر، عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے15اور16/ اکتوبر کو یونیورسٹی کیمپس میں میگا جاب فیئر منعقد ہوگا۔
حیدرآباد: ہیومن کیپٹل ڈیولپمنٹ سنٹر، عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے15اور16/ اکتوبر کو یونیورسٹی کیمپس میں میگا جاب فیئر منعقد ہوگا۔
دو دنوں تک جاری رہنے والے اس جاب فیئر کے اہتمام میں نیپونا، سیوا انٹرنیشنل نامی ایک این جی او اور دیگر ہم خیال فاونڈیشن کا تعاون و اشتراک حاصل ہے۔ آرٹس کالج اور انجینئرنگ کالج میں منعقد شدنی دو روزہ میگا جاب فیئر میں 250 کمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے اور مختلف کورسوں کے طلبہ کو جاب کا پیشکش کریں گے۔
او یو کالج آف انجینئرنگ میں جاری آئی ٹی، آئی ٹی ای ایس انجینئرنگ کے تقررات کے عمل کے سبب غیر فنی سیکشن جیسے فارما، بینکنگ، مالیاتی خدمات سے متعلق جاب فیئر کے اسٹیوونسن ڈائرکٹر ایچ سی ڈی سی عثمانیہ یونیورسٹی کے مطابق رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں رہے گی۔
ایس ایس سی، انٹر میڈیٹ، بی اے، بی کام، بی ایس سی، بی کام، بی ای، بی ٹیک، ایم بی اے، بی فارم(2012 میں کامیاب) امیدوار جن میں فریش امیدوار بھی شامل ہیں، اس جاب فیئر میں شرکت کے اہل رہیں گے۔ امیدواروں کو اپنے اصل اسناد پیش کرنا ہوگا۔
ڈن اینڈ براڈاسٹریٹ، جی ای مونی، ایچ سی ایل، فیاکٹ سیٹ ٹکنالوجیز، وینتھ، اشوک لی لینڈ، ہیٹرو ڈرگس جیسی مشہور کمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ امیدوار اپنے نام Techfynder.com/job-seeker پر درج کراسکتے ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9032586124 اور 9032186124 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔