دہلی
میزورم اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں تبدیلی
کمیشن کے مطابق ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ 3 دسمبر کو اتوار ہے اور یہ دن ریاست کے لوگوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، اس لیے ووٹوں کی گنتی کسی اور دن کرائی جائے۔

نئی دہلی: میزورم اسمبلی کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر بروز اتوار کی بجائے 4 دسمبر پیر کےروز ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ میزورم کی کئی جماعتوں اور تنظیموں نے ریاست میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کے بجائے اتوار 4 دسمبر کو کرانے کی درخواست کی ہے۔
کمیشن کے مطابق ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ 3 دسمبر کو اتوار ہے اور یہ دن ریاست کے لوگوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، اس لیے ووٹوں کی گنتی کسی اور دن کرائی جائے۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے ریاست میں ووٹوں کی گنتی پیر یعنی 4 دسمبر کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمیشن نے واضح کیا ہے کہ دیگر چار ریاستوں کے قانون ساز اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور ان ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی اتوار 3 دسمبر کو ہوگی۔