حیدرآباد

نامزد چیف منسٹر ریونت ریڈی کی حلف برداری تقریب کے وقت میں تبدیلی

ریونت ریڈی نے حلف برداری تقریب کے وقت میں تبدیلی کی ہے۔ جیسا کہ پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ جمعرات کو صبح 10.28 بجے ایل بی اسٹیڈیم میں ریاست کے دوسرے چیف منسٹر کے طورپر حلف لینے والے ہیں۔

حیدرآباد: ریونت ریڈی جمعرات کو تلنگانہ کے دوسرے چیف منسٹر کے طورپر حلف لیں گے۔ ایل بی اسٹیڈیم میں عہدیدارحلف برداری تقریب کے انتظامات میں مصروف ہیں۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے  ایل بی اسٹیڈیم میں جاری انتظامات کا معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
حافظ و قاری شیخ محمد علی کو میاتھس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری
یودان 2024-25: ایل بی اسٹیڈیم، حیدرآباد میں سالانہ کھیلوں کا میلہ
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کانفرنس کا شاندار آغاز، 300 سے زائد علماء، مفتیان اور عالمات کی شرکت

ڈی جی پی روی گپتا نے جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روس کے ساتھ سیکوریٹی انتظامات کی نگرانی میں مصروف ہیں۔ اعلیٰ عہدیداروں سے صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دریں اثنا ریونت ریڈی نے حلف برداری تقریب کے وقت میں تبدیلی کی ہے۔ جیسا کہ پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ جمعرات کو صبح 10.28 بجے ایل بی اسٹیڈیم میں ریاست کے دوسرے چیف منسٹر کے طورپر حلف لینے والے ہیں۔

لیکن اب وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ حلف برداری کا وقت جمعرات کو دوپہر 1.04 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم حلف برداری کے مقام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ان کی حلف برداری تقریب ایل بی اسٹیڈیم میں ہی ہوگی۔