حیدرآباد

گروپ 1امیدواروں کے ساتھ مرکزی وزیربنڈی سنجے کامارچ، بی جے پی لیڈر کو پولیس نے تحویل میں لے لیا

بنڈی سنجے نے حکومت کے کی زیادتی کی مذمت کی۔ انہوں نے ٹینک بنڈ پر بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ احتجاج کیا۔ گروپ1کے ہزاروں بے روزگار امیدواروں کے اِس احتجاج کی مرکزی وزیر نے تائید کی۔

حیدرآباد: مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے نے حیدرآباد میں جی او 26کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے گروپ1کے امیدواروں پر پولیس لاٹھی چارج کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ گزشتہ تین دنوں سے چند امیدوار احتجاج کرتے ہوئے اس جی او کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
کانگریس ٹکٹ کے خواہشمندوں کا گاندھی بھون میں ہجوم۔ایک حلقہ سے کئی دعویدار
ریسکیو آپریشن کیلئے تلنگانہ کو این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں روانہ: بنڈی سنجے
اقامتی اسکولس کیلئے نیا ٹائم ٹیبل بنانے مرکزی وزیر کی خواہش
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج

 ان کا دعویٰ ہے کہ یہ جی او ایس سی، ایس ٹی اور بی سی ریزرویشن میں رکاوٹ ہے۔ بنڈی سنجے نے حکومت کے کی زیادتی کی مذمت کی۔ انہوں نے ٹینک بنڈ پر بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ احتجاج کیا۔ گروپ1کے ہزاروں بے روزگار امیدواروں کے اِس احتجاج کی مرکزی وزیر نے تائید کی۔

گروپ1کے بعض خواہشمندوں نے امتحان پر نظرثانی کا بھی مطالبہ کیا۔ بی آر ایس پارٹی کے لیڈروں بشمول سابق وزیر سرینواس گوڑ، پروین کمار اور ڈی شراون نے بھی گروپ1کے خواہشمندوں سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی ریالی نکالی۔ پولیس نے ان کو تحویل میں لے لیا۔ مرکزی وزیر بنڈی سنجے کو بی جے پی کے دفتر منتقل کردیا گیا۔