شمالی بھارت

مقتول نائب امام کے گاؤں میں انصاف کے نعرے

مقتول نائب امام کے ماموں ابراہیم اختر نے پی ٹی آئی بھاشا (ہندی سروس) سے فون پر کہا کہ سعد بابو اپنے بڑے بھائی شاداب کے ساتھ ذریعہ ٹرین واپس آنے والا تھا۔

سیتامڑھی(بہار): گروگرام کی مسجد میں ہجوم کے حملہ میں ہلاک نوجوان نائب امام کے گاؤں نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ 19 سالہ حافظ سعد کے گاؤں منیادیہہ ضلع سیتامڑھی میں انصاف کے نعرے لگے۔

متعلقہ خبریں
امام و مؤذن کیلئے رہائشی عمارت کا سنگ بنیاد
کشمیر میں دہشت گردوں کو کچل دینے سیکوریٹی فورسس کو مکمل آزادی: منوج سنہا
آر جی کار ہاسپٹل میں غنڈہ گردی كے خلاف نرسوں كا احتجاج
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ویڈیو: چنگی چرلہ میں مسجد کے سامنے شرانگیزی۔ دوسرے دن بھی امن درہم برہم کرنے کی کوشش

مقتول نائب امام کے ماموں ابراہیم اختر نے پی ٹی آئی بھاشا (ہندی سروس) سے فون پر کہا کہ سعد بابو اپنے بڑے بھائی شاداب کے ساتھ ذریعہ ٹرین واپس آنے والا تھا۔

شاداب نے ہمیں فون کرکے شکایت کی تھی کہ اس کا چھوٹا بھائی کل صبح تک مسجد چھوڑنے کو تیار نہیں۔ امام مسجد کہیں گئے ہوئے تھے اور جمعرات کو ان کی واپسی تک حافظ سعد نے وہاں رکے رہنا اپنا فرض سمجھا۔

 بڑا بھائی شاداب گروگرام کے دوسرے علاقہ میں رہتا ہے اور وہ بچوں کو ٹیوشن پڑھاکر گزربسر کرتا ہے۔ اس کا مشورہ تھا کہ فرقہ وارانہ تشدد کے مدنظر حافظ سعد کو محفوط مقام پر منتقل ہوجانا چاہئے تاہم چھوٹے بھائی نے اپنے فرض کو ترجیح دی۔ سعد کے والد مشتاق کو سازش دکھائی دیتی ہے۔

 اسے ان خبروں پر یقین ہی نہیں آرہا ہے کہ نرم مزاج نوجوان لڑکے پر پہلے تلواروں سے حملہ کیا گیا اور بعد میں گولی ماری گئی۔ غمزدہ باپ نے پوچھا کہ میرے بیٹے کا کیا قصور تھا؟ ہجوم نے نائب امام اور مسجد کے اندر موجود دیگر لوگوں پر کیوں حملہ کیا؟

مجھے انصاف چاہئے‘ حکومت سے میں کچھ اور نہیں مانگتا۔اس نے روتے ہوئے کہا کہ ہم کل سعد اور شاداب کو لینے مظفرپور اسٹیشن جانے والے تھے۔ اب ہم ایمبولنس کا انتظار کررہے ہیں جو سعد کی نعش لے آئے گی۔

بڑا بھائی شاداب جو سعد کے ساتھ ذریعہ ٹرین گھر آنے والا تھا‘ اب نعش کے ساتھ سفر کرے گا۔ سیتامڑھی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس منوج تیواری نے کہا کہ سعد کا گاؤں نان پور پولیس اسٹیشن کے تحت آتا ہے اور میں نے وہاں کے ایس ایچ او سے کہا ہے کہ غمزدہ خاندان کو تدفین کے دوران ضروری مدد کی جائے۔