تعلیم و روزگار

کردار فاؤنڈیشن کی جانب سے ہائی اسکول طلبا کیلئے تحریری مقابلے

منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کے زیر اہتمام کردار فاؤنڈیشن کی جانب سے حیدرآباد کے سات زونس میں اخلاق و کردار پر مبنی تحریری مقابلوں کا انعقاد عمل میں آ رہا ہے۔

حیدرآباد (راست)منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کے زیر اہتمام کردار فاؤنڈیشن کی جانب سے حیدرآباد کے سات زونس میں اخلاق و کردار پر مبنی تحریری مقابلوں کا انعقاد عمل میں آ رہا ہے۔

ان تحریری مقابلوں کی نگرانی مفسر قرآن مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال بانی ومحرک منبر ومحراب فاؤنڈیشن کررہے ہیں۔ اس مقابلہ کے لئے مختلف علاقوں میں سات زونس بنائے گئے جہاں متعین ذمہ داروں اور کنوینرس کی نگرانی میں عصری اسکولوں کے طلبا و طالبات کے درمیان تحریری مقابلے ترتیب دیئے جارہے ہیں۔

یہ تحریری مقابلے ساتویں تا دسویں جماعت کے طلبا و طالبات کے لئے ہوں گے جن میں اخلاقی اور تربیتی موضوعات پر اردو یا انگریزی زبان میں دو تا تین صفحات پر مشتمل مضمون لکھنا ہوگا۔ مضامین میں قرآن کریم کی آیات، مستند احادیث، سیرت نبویؐ، اسلامی مستندواقعات اور موزوں اشعار کو شامل کرنا ضروری ہے۔ شرکت کرنے والے طلبا و طالبات کو سند اور میڈل دئیے جائیں گے جبکہ نمایاں کارکردگی پر نقد انعامات اور تحائف بھی دیئے جائیں گے۔

تمام زونس کی تفصیلات کے مطابق زون نمبر1 شاہین نگر عناوین  مقابلہ صبر، سخاوت، معافی، ہمدردی، اخلاص 30 اگست کوقباء سنٹر، وادی مصطفی شاہین نگرکے ذمہ دار حافظ جمیل، شہناز میڈم ہوں گے۔زون 2کشن باغ  عناوین مقابلہ امانت داری، سچائی، رحم دلی، وعدہ وفائی اور حوصلہ 28اگست کو مدرسہ دینیہ اشرف کریم نزد مسجد اشرف کریم مشک محل کالونی کشن باغ ذمہ دارمولانا حبیب الرحمٰن حسامی، مولانا عبد الولی حسان مسعودی، زون نمبر3چارمینار، عناوین مقابلہ شکرگزاری،

ایمانداری، احساس ذمہ داری، عزت اور دوستی 30 اگست کو آمنہ سنٹر نزد مسجد تکیہ ظہور، علی آباد، شاہ علی بنڈہ ذمہ دارمولانا فیصل نواز امامی حسامی، مولانا تبریز احمد قاسمی،زون نمبر 4 گولکنڈہ قلعہ عناوین مقابلہ خدمت، انکساری، انصاف، اتحاداور وفاداری 29 اگست کو ملکہ بوائز ٹاؤن ہائی اسکول، لنگر ہاوزذمہ دارحافظ نعیم زبیر فیضی، جناب ادریس علی،زون 5 ملک پیٹ عناوین مقابلہ محنت، غم خواری،

عفو و درگزر، نرم دلی اورکشادہ نظری30 اگست کودفتر منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیامتصل مسجد الفلاح واحد نگر قدیم ملک پیٹ ذمہ دار مولانا نور احمد اشاعتی، مفتی منیب الرحمٰن قاسمی، زون 6 بابا نگر عناوین مقابلہ قناعت، وقار و سنجیدگی، بڑوں کا اکرام، چھوٹوں پر شفقت،

غصے پر قابو 30اگستکو ایچ بلاک سنٹرنمبر14 نزد مسجد نوربابا نگر ذمہ دار مولانا یوسف مسعودی،مولانا خواجہ پاشاہ حسامی، زون 7حسن نگر عناوین مقابلہ پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک، رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک، کشادہ ظرفی، غلطی کو ماننااور جذبات پر قابو رکھنا 30اگست  کو جی آئی ایس انٹرنیشنل اسکول نزد مسجد حسنین روبرو میزان اسکول، حسن نگر ذمہ دارمولانا اسماعیل عارف رشادی اورمولانا سید حامد  ہوں گے۔ تمازونس میں مقابلوں کے اوقات 10:30تا 12:30بجے دن ہوں گے۔