حیدرآباد

حیدرآباد میں چارلس شواب کمپنی اپنا سنٹرقائم کرے گی،ڈلاس میں چیف منسٹر سے کمپنی کے نمائندوں کی ملاقات

کمپنی کے نمائندوں نے ریاستی حکومت کے تعاون کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔چارلس شواب اس ٹکنالوجی سنٹر کے قیام کے لیے حتمی منظوری کا انتظار کر رہی ہے۔

حیدرآباد:فائنانشل سروسس میں دنیا بھر میں مشہور چارلس شواب کمپنی نے حیدرآباد میں ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستان میں یہ کمپنی کا پہلا سنٹر ہوگا۔سرمایہ کاری کوراغب کرنے کیلئے امریکہ کے دورہ میں مصروف وزیراعلی ریونت ریڈی اورریاستی وزیرسریدھربابو نے ڈلاس میں کمپنی کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
جدہ میں سرید ھربابو کا آرامکو اور الشریف گروپ سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
ٹوئٹر پرشرمیلا اور کے ٹی آر میں لفظی جھڑپ

 اس موقع پر ٹکنالوجی اینڈ ڈیولپمنٹ سنٹر کے قیام کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے یقین دلایاکہ حیدرآباد میں اس سنٹر کے قیام کے لیے ریاستی حکومت تعاون فراہم کرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ کمپنی کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے درکار رہنمائی کی جائے گی۔ کمپنی کے نمائندوں نے ریاستی حکومت کے تعاون کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔چارلس شواب اس ٹکنالوجی سنٹر کے قیام کے لیے حتمی منظوری کا انتظار کر رہی ہے۔

 جلد ہی وہ اپنی ٹیم کو حیدرآباد بھیجے گی۔ اس کمپنی کی توسیع کے ساتھ ہی حیدرآباد فائنانشیل سروسس کے شعبے میں بھی دنیا کی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔

a3w
a3w