آندھراپردیش

سابق صدر پردیش کانگریس نرساریڈی چل بسے

سابق صدر پردیش کانگریس کمیٹی و سینئر کانگریس قائد نرساریڈی کادیہانت ہوگا۔ وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ آج دواخانہ میں دوران علاج انہوں نے آخری سانس لی۔ وہ 92 برس کے تھے۔

حیدرآباد: سابق صدر پردیش کانگریس کمیٹی و سینئر کانگریس قائد نرساریڈی کادیہانت ہوگا۔ وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ آج دواخانہ میں دوران علاج انہوں نے آخری سانس لی۔ وہ 92 برس کے تھے۔

نرساریڈی کے انتقال پر کئی سیاسی قائدن نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ نرساریڈی 1972 سے 1974 تک آندھراپردیش کانگریس کمیٹی صدر رہے۔

وہ پارلیمنٹ‘ اسمبلی اور کونسل کے لیے بھی منتخب ہوئے تھے۔ نرساریڈی نے جلگم وینگل راؤ کی کابینہ میں بطور وزیر ریونیو بھی کام کیاتھا۔ ان کا شمار مجاہدین آزادی میں کیا جاتاہے۔

پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہونے سے قبل انہوں نے مسلسل تین بار اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور ایک کونسل کے لیے بھی منتخب ہوئے تھے۔

نرسا ریڈی کے انتقال پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے گہرے دکھ اور صدمہ کااظہار کیا۔تعزیتی بیان میں ریونت ریڈی نے کہاکہ بزرگ قائد کا دیہانت کانگریس پارٹی کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

a3w
a3w