حیدرآباد

چارمینارایکسپریس ٹرین پٹریوں سے اترگئی،دس مسافرین زخمی

شہرحیدرآباد کے نامپلی ریلوے اسٹیشن پر چارمینارایکسپریس ٹرین پٹریوں پر سے اترگئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نامپلی ریلوے اسٹیشن پر چارمینارایکسپریس ٹرین پٹریوں پر سے اترگئی۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

یہ ٹرین چینئی سے حیدرآباد پہنچی تھی کہ نامپلی ریلوے اسٹیشن پر یہ اس کی تین بوگیاں پٹریوں پر سے اترگئیں اور اس ٹرین نے پلیٹ فارم کی دیوار کو جزوی طورپر ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں دیوار کے قریب موجود دس مسافرین معمولی زخمی ہوگئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔جس ٹریک پر چارمینار ایکسپریس ٹرین کا حادثہ پیش آیا تھا وہاں کئی ٹرینیں چلتی ہیں۔

ایم ایم ٹی ایس ٹرینیں بھی اس ٹریک پر چلتی ہیں۔ حکام اس واقعہ کی جانچ کر رہے ہیں۔ فی الحال پٹری سے اتری ہوئی بوگیوں کی مرمت کا کام کیاجارہا ہے۔

اس واقعہ کا علم ہوتے ہی ریلوے کے اعلیٰ حکام وہاں پہنچ گئے۔اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حیدرآباد کے انچارج وزیرپونم پربھاکر نے زخمیوں کے بہتر علاج کی ہدایت دی۔

a3w
a3w