جرائم و حادثات

لڑکی کے علاج کے نام پر دھوکہ، خود ساختہ بابا کے خلاف شکایت

رین بازار پولیس اسٹیشن میں خود ساختہ بابا کے خلاف شکایت درج کروائی گئی۔

حیدرآباد: رین بازار پولیس اسٹیشن میں خود ساختہ بابا کے خلاف شکایت درج کروائی گئی۔

متعلقہ خبریں
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

ذرائع کے بموجب وجئے نگر کالونی کا جاوید اقبال، رین بازار کے رہنے والے 6 افراد کو بے وقوف بناکر رقم حاصل کرتا جارہا تھا۔

8 ماہ قبل ایک لڑکی کی صحت خراب ہوجانے پر ان لوگوں نے جاوید اقبال عرف (حافظ) جو دہلی کا رہنے والا ہے، سے رابطہ کیا تھا، اسے لڑکی کو بتایا گیا تھا، یہ خود ساختہ بابا نے علاج کا آغاز کیا، لڑکی کی حالت اچھی ہوگئی تھی۔

15 دن بعد صحت مزید بگڑ گئی، اقبال نے علاج کیا اور کہا کہ اس لڑکی کی شادی جلد کردینا چاہئے۔ مذکورہ لڑکی کے گھر والوں نے شادی کردی، اس کے باوجود پھر صحت خراب ہوگئی۔

خود ساختہ بابا نے کہا کہ بندش ٹوٹ گئی ہے، اس لئے پھر صحت خراب ہوگئی ہے، ہر مرتبہ وہ علاج پر بھاری رقومات حاصل کرتا گیا۔

شادی کے بعد بھی علاج چلتا رہا۔ تنہائی میں علاج کیا جارہا تھا، لڑکی بے ہوش ہو جایا کرتی تھی، روم میں کسی کو آنے کی اجازت نہیں تھی۔ رین بازار پولیس مصروف تحقیقات ہے۔