بھارت
ایرانڈیا پرواز میں ٹھنڈا کھاناایرلائن پر شیف سنجیوکپور کی تنقید
مشہور شیف سنجیو کپور نے پیر کے دن ایرانڈیا پر تنقید کی کہ انہیں ناگپور تا ممبئی پرواز کے دوران غیرتشفی بخش ”میل“ دیا گیا۔
نئی دہلی: مشہور شیف سنجیو کپور نے پیر کے دن ایرانڈیا پر تنقید کی کہ انہیں ناگپور تا ممبئی پرواز کے دوران غیرتشفی بخش ”میل“ دیا گیا۔
انہوں نے اس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کھانا ٹھنڈا تھا۔
سینڈوچ میں فلنگ بہت کم تھی اور میٹھا شکر کا شیرا لگ رہا تھا۔
انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ ایرانڈیا ڈاٹ اِن جاگو۔‘ ناگپور۔ ممبئی 0740 فلائٹ میں چکن تکا ٹھنڈا تھا۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ کیا واقعی ہندوستانیوں کو ناشتہ میں یہ کھانا چاہئے۔