مشرق وسطیٰ

48 گھنٹوں میں 350 فلسطینی جاں بحق

غزہ میں حماس کے زیر انتظام حکومت نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے خان یونس میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 350 فلسطینیوں جاں بحق ہوگئے۔

غزہ: غزہ میں حماس کے زیر انتظام حکومت نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے خان یونس میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 350 فلسطینیوں جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
جنگ بندی میں توسیع، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

اتوار کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ طبی ٹیمیں سڑکوں پر بکھری ہوئی کئی لاشوں تک پہنچنے میں ناکام رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی رہائشیوں کو شہر کے ناصر اسپتال کے صحن میں میت کو دفنانا پڑا کیونکہ وہ انہیں خان یونس قبرستان نہیں لے جا سکے۔

دریں اثنا، حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے اتوار کو کہا کہ اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی کی وجہ سے ناصراسپتال طبی فضلے سے بھر گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ انکلیو میں کم از کم 7,000 زخمی اور بیمار لوگوں کو زندگی بچانے والے علاج کی فوری ضرورت ہے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے جاری محاصرے کے درمیان خان یونس کے العمال اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی کی کمی کے بارے میں خبردار کیا ہے، جس کی وجہ سے اسپتال میں طبی ٹیموں کے لیے سرجیکل آپریشن کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل اور حماس کے درمیان مہینوں سے جاری مہلک تنازعے میں غزہ میں 26,422 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ زخمیوں کی تعداد 65,087 ہو گئی ہے۔