شمالی بھارت

چیف منسٹربہار نتیش کمار کی طبیعت ناساز

چیف منسٹر نتیش کمار وزیر اعظم نریندر مودی کی نامزدگی میں شرکت کے لیے وارانسی جانے والے تھے لیکن خرابی صحت کی وجہ سے وہ وہاں نہیں جا سکے۔

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے خرابی صحت کی وجہ سے منگل کے اپنے تمام پروگرام منسوخ کر دیے ہیں۔ چیف منسٹر سکریٹریٹ سے جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نتیش کمار کی طبیعت ناساز ہے اور اس وجہ سے انہوں نے منگل کے اپنے تمام طے شدہ پروگرام منسوخ کردیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ

 وزیر اعلیٰ مسٹرکمار وزیر اعظم نریندر مودی کی نامزدگی میں شرکت کے لیے وارانسی جانے والے تھے لیکن خرابی صحت کی وجہ سے وہ وہاں نہیں جا سکے۔

اس دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی کی اہلیہ پروفیسر ڈاکٹر جیسی جارج مودی سے فون پر بات کی اورانہیں تسلی دی۔ مسٹر مودی کا پیر کو ایمس، نئی دہلی میں انتقال ہوگیا تھا۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔