سوشیل میڈیا

خاتون نے منوسمرتی کو جلا کر سگریٹ سلگائی

وائرل ویڈیو میں وہ چکن پکاتے ہوئے منوسمرتی کی ایک کاپی کو چولہے میں لگی آگ سے جلاتی ہے اور پھر کتاب کو لگی آگ سے اپنا سگریٹ سلگاتی ہے اور اس کے بعد پوری کتاب لکڑیوں کے چولہے میں جل رہی آگ میں ڈال دیتی ہے۔  

پٹنہ: 7؍مارچ (آئی اے این ایس) بہار میں رام چرت مانس تنازعہ کے پس منظر میں ہی ایک خاتون کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ منوسمرتی کی ایک کتاب نذر آتش کرکے اس آگ سے سگریٹ سلگا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
طالبہ نے ڈپٹی چیف منسٹر کی کار کے سامنے چھلانگ لگادی
بہار میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لئے اعلامیہ جاری
آیا کمار گیا کمار، چیف منسٹر بہار پر جئے رام رمیش کا طنز
سیاست میں دروازے، ہمیشہ بند نہیں ہوتے : بی جے پی قائد مودی

اس کتاب کو نذرآتش کرنے والی عورت کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ آر جے ڈی کی رکن ہے۔ تاہم  اس نے اس کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں وہ چکن پکاتے ہوئے منوسمرتی کی ایک کاپی کو چولہے میں لگی آگ سے جلاتی ہے اور پھر کتاب کو لگی آگ سے اپنا سگریٹ سلگاتی ہے اور اس کے بعد پوری کتاب لکڑیوں کے چولہے میں جل رہی آگ میں ڈال دیتی ہے۔  

https://twitter.com/_____Saumya/status/1632907643550580737

ذرائع نے بتایا کہ اس خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ اس نظریہ اور اس پیغام کی تائید نہیں کرتی جو یہ کتاب معاشرے کو دیتی ہے۔

واقعے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دعوی کیا کہ اس طرح کے واقعات سے ہندو برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جارہی ہے۔ تاہم کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ منوسمرتی درست کتاب نہیں ہے کیونکہ اس سے معاشرے میں نفرت پھیلتی ہے۔

واضح رہے کہ بہار کے وزیر تعلیم چندرشیکھر یادو نے قبل ازیں رام چرت مانس کے خلاف ایک بیان دیا تھا جس کی کے بعد ریاست میں ایک بہت بڑا تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔