حیدرآباد

اے پی کے پولاورم پراجکٹ کے تلنگانہ پراثرات کا تجزیہ کرنے چیف منسٹر کی آئی آئی ٹی حیدرآباد کوہدایت

انہوں نے اس پراجکٹ سے لاحق خطرات بالخصوص 2022 کے سیلاب میں 27 لاکھ کیوسک پانی علاقہ میں داخل ہونے کے پیش نظراس معاملہ کو سمجھنے ایک جامع تجزیہ کی ضرورت پر زور دیا ۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے آئی آئی ٹی حیدرآباد کی ایک ٹیم کو ہدایت دی کہ وہ پولاورم پراجکٹکے تلنگانہ بالخصوص تاریخی بھدراچلم مندر پر اس کے اثرات کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ تیار کرے۔ یہ بات ایک سرکاری بیان میں بتائی گئی۔

متعلقہ خبریں
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ
دسہرہ سے قبل تلنگانہ کا بینہ میں توسیع کی منظوری متوقع

انہوں نے اس پراجکٹ سے لاحق خطرات بالخصوص 2022 کے سیلاب میں 27 لاکھ کیوسک پانی علاقہ میں داخل ہونے کے پیش نظراس معاملہ کو سمجھنے ایک جامع تجزیہ کی ضرورت پر زور دیا ۔ایک خصوصی عہدیدارکو آئی آئی ٹی حیدرآباد کی ٹیم کے ساتھ تال میل اورہم آہنگی کے لئے مقرر کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ تیار کرنے کے لئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے حال ہی میں آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے گوداوری بناکاچرلہ پراجکٹپر بھی بات چیت کی۔عہدیداروں نے وزیر اعلیٰ کو بتایاکہ یہ پراجکٹسیلابی پانی پر مبنی ہے اور اسے ضروری منظوری حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے آندھرا پردیش حکومت کی حالیہ پیشکش کی نشاندہی کی، جس میں تلنگانہ کے پانی کے مفادات پر ممکنہ اثرات کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔

اس پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری کو تلنگانہ کے اعتراضات سے آگاہ کریں۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی کو ہدایت دی کہ وہ گوداوری ریور مینجمنٹ بورڈ اور مرکزی وزارت جل شکتی کو، ضرورت پڑنے پر، ریاست کے مفادات کے تحفظ کے لیے مکتوبات لکھیں۔

اجلاس میں پانی سے متعلق چیلنجس کو حل کرنے اور تلنگانہ کے تاریخی اور ثقافتی ورثہ کے تحفظ کو بھی اجاگرکیاگیا۔