شمالی بھارت

بی جےپی کررہی ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ، عدالت لے نوٹس:اکھلیش

اکھلیش یادو نے کہاکہ وہ 543 میں سے 400 سیٹیں جیتنے کا دعوی کررہے تھے وہ 543 میں سے 400 کم ہوکر 143 سیٹیں نہیں جیت پائیں گے۔ ملک کی 140 کروڑ کی عوام ان کو 140 سیٹوں کے لئے بھی ترسا دے گی۔

بلیا: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جےپی کے ذریعہ پی ڈی اے سرکار بنانے پر رام مندر میں تالا لگانے کے الزام کو سپریم کورٹ کی توہین قرار دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی زبان کا استعمال کرنے والوں کے خلاف سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لے کر کاروائی کرے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
نیٹ تنازعہ، سی بی آئی تحقیقات سے سپریم کورٹ کا انکار
دہلی میں شیومندر کا انہدام روکنے سے سپریم کورٹ کا انکار
نیٹ امتحان، امیدواروں کے رعایتی نشانات منسوخ، متاثرہ طلبہ کے لئے دوبارہ امتحان (تفصیلی خبر)

ضلع کے بیلتھرا روڈ میں ایک پرائیویٹ انٹرکالج کے میدان میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر آج سلیم پور لوک سبھا سے انڈیا اتحاد سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار رما شنکر ودیارتھی کی حمایت میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔

ریلی کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں بی جے پی کے ذریعہ انڈیا اتحاد کی سرکار بننے پر رام مندر میں تالا لگائے جانے کے الزامات کے سوال پر انہوں نے کہا’ اس طرح کی زبان سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہورہی ہے۔ سپریم کورٹ ایسے لوگوں کے خلاف از خود نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کرے۔

وہیں وزیر اعظم چہرے کے سوال پر انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بننے کے لئے خوبصورت چہرہ نہیں خوبصورت من ہونا چاہئے۔ خوبصورت چہرے والے صرف میک اپ کرتے ہیں۔بی جےپی کے 400 پار کے نعرے پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ چار سوپار کا نعرہ دے رہے تھے وہ لوگ ساتویں مرحلے کے بعد 400 سیٹیں ہار جائیں گے۔

 انہوں نے کہ اکہ وہ 543 میں سے 400 سیٹیں جیتنے کا دعوی کررہے تھے وہ 543 میں سے 400 کم ہوکر 143 سیٹیں نہیں جیت پائیں گے۔ ملک کی 140 کروڑ کی عوام ان کو 140 سیٹوں کے لئے بھی ترسا دے گی۔

انہوں نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم مودی کا عہدہ جانے والا ہے اس لئے ان کی زبان لڑکھڑا رہی ہے۔ وہیں وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب انسان کی خوداعتمادی لڑکھڑاتی ہے تو اس کی زبان بھی لڑکھڑاتی ہے۔

 یہ لڑائی اس لئے ہے کیونکہ بی جےپی کے لوگ آئین بدلنا چاہتے ہیں۔ بہوجن سماج کے لوگ بھی متحد ہوگئے ہیں اور بی جے پی کے خلاف ووٹنگ کررہے ہیں۔ چھٹے مرحلے میں جو ووٹ پڑے ہیں وہ انڈیا اتحاد کی حمایت ہے۔ اس کی وجہ سے ان کی زبان لڑکھڑانے لگی ہے۔

جنہوں نے ڈبل انجن کی حکومت کا نعرہ دیا ترقی کے بلیا اور دیوریا آتے جاتے ان کے ڈبل انجن کے انجن کا دھنواں کیوں نکل جاتا ہے۔تیجسوی کو جیل بھیجنے کی دھمکی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ اداروں کا غلط استعمال کررہے ہیں۔

اور اپنی من مرضی سے ادارے چلا رہے ہیں جس کو کبھی عوام قبول نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ پی ڈی اے اور پوروانچل دونوں میں پی آتا ہے اور پورا پوروانچل پی ڈی اے پریوار کے ساتھ ہے۔

a3w
a3w