حیدرآباد

چارمینارکے اطراف ٹرافک جام سے عوام پریشان، معمول کی وصولی کیلئے مافیاسرگرم

آٹو ڈرائیوروں سے ٹرافک پولیس مبینہ طورپر معمول وصول کرتی ہے۔ان کے علاوہ مافیاگروپ بھی فٹ پاتھ پر کاروبارکرنے والوں اور ٹھیلہ بنڈی والوں سے مبینہ طورپرمعمول وصول کرتا ہے۔

حیدرآباد: چارمینارکے اطراف بھاری ٹرافک اور آٹو رکشاوں کا ہجوم رہتا ہے جس سے ٹرافک صبح سے شام تک جام رہتی ہے جبکہ ٹرافک پولیس چارمینارتماشائی بنی رہتی ہے۔ ذرائع کے بموجب چارمینار کے اطراف فٹ پاتھ پربنڈی والوں کا قبضہ رہتا ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 13,429 افراد پر عدالت میں مقدمہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

آٹو ڈرائیوروں سے ٹرافک پولیس مبینہ طورپر معمول وصول کرتی ہے۔ان کے علاوہ مافیاگروپ بھی فٹ پاتھ پر کاروبارکرنے والوں اور ٹھیلہ بنڈی والوں سے مبینہ طورپرمعمول وصول کرتا ہے۔

دوسری طرف ٹرافک پولیس چارمینار‘ لاڈبازار‘گلزارحوض اور چارمینار بس ڈپو کے سامنے ٹرافک پر توجہ ہی نہیں دیتی ہے جس کی وجہ سے آٹورکشاؤں کا ہجوم کھڑا ہوجاتا ہے اور وقفہ وقفہ سے ٹرافک جام ہوتی رہتی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ بھاری تنخواہوں کے باوجود ٹرافک پولیس کے چنداہلکار معمول وصول کررہے ہیں۔

گلزار حوض کا علاقہ سب سے زیادہ ٹرافک سے متاثر رہتا ہے۔ گلزار حوض کے اطراف سے گزرنا پیدل راہ رو کے لئے مشکل رہتا ہے۔ پیدل اور بائک سوار افراد سب ٹرافک میں پھنس جاتے ہیں۔ ٹرافک پولیس کے جوان وہاں تعینات رہتے ہیں مگریہ جوان ٹرافک پر کنٹرول کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

سٹی کمشنر پولیس کے سرینواس ریڈی کوچاہئے کہ وہ چارمینار ٹرافک پولیس کو ٹرافک پر قابوپانے کیلئے سخت ہدایت جاری کریں اور چارمینار کے اطراف واکناف آٹو ڈرائیورس کوپابند قوانین بنانے کی ہدایات جاری کریں۔