تلنگانہ

چیف منسٹر کے سی آر کا دورہ کریم نگر

گنگولا کملاکر نے کہاکہ چیف منسٹر کے دورہ کے تمام مناسب انتظامات کئے جائیں اور عہدیداروں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ وزیرموصوف نے کلکٹریٹ میں جدید طرز کے ساتھ تعمیر کردہ آر اینڈ بی گیسٹ ہوزکے کاموں کا معائنہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے دورہ ضلع کریم نگر کے پیش نظر وزیر سیول سپلائز گنگولا کملاکر نے کلکٹریٹ میں عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔انہوں نے عہدیداروں کو مختلف ہدایات دیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے دورہ کے تمام مناسب انتظامات کئے جائیں اور عہدیداروں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ وزیرموصوف نے کلکٹریٹ میں جدید طرز کے ساتھ تعمیر کردہ آر اینڈ بی گیسٹ ہوزکے کاموں کا معائنہ کیا۔

کلکٹر آر وی کرنن، سی پی ستیہ نارائنا، میئر سنیل راؤ، زیڈ پی چیرپرسن وجیا نے اس جائزہ میں حصہ لیا۔وزیراعلی کل، ضلع جگتیال میں کلکٹریٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعدکریم نگر پہنچیں گے۔

a3w
a3w