ایشیاء
عمران خان کی ضمانت منسوخ کردینے اسلام آباد ہائی کورٹ کا انتباہ
عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھانے کہا کہ وہ آج عدالت آنے سے قاصر ہیں۔ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست داخل کی جاچکی ہے۔ جسٹس فاروق نے ریمارک کیا کہ اگر عمران خان وقت پر عدالت نہیں آئے تو ان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔ عدالت کو مذاق بنایا جارہا ہے۔
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کو خبردار کیا کہ اگر وہ حاضر عدالت نہ ہوئے تو ان کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔ عدالت‘ ریاستی اداروں کے خلاف لوگوں کو بھڑکانے کے کیس کی سماعت کررہی تھی۔
اس نے کمرہ ئ عدالت (کورٹ روم) میں عمران خان کی غیرموجودگی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ دی ایکسپریس ٹریبون نے یہ اطلاع دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ درخواست گزار کہاں ہے۔
اس پر عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھانے کہا کہ وہ آج عدالت آنے سے قاصر ہیں۔ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست داخل کی جاچکی ہے۔ جسٹس فاروق نے ریمارک کیا کہ اگر عمران خان وقت پر عدالت نہیں آئے تو ان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔ عدالت کو مذاق بنایا جارہا ہے۔
a3w